مشیر نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے توانائی کے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔

حکومت 2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،امیر مقام
28 مئی 2017 (18:31)
0

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت 2018تک پاکستان میں لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے توانائی کے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ 2013میں جب پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے اقتداد سنبھالا تو اس وقت ملک کو دہشتگردی، اقتصادی عدم استحکام اور لوڈشیڈنگ جیسے کئی مسائل کا سامنا تھا تاہم اب حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
مشیر نے کہا کہ حکومت اگلے سال قومی گرڈ میں مزید دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرے گی۔
امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون اپنی کارکردگی کی بدولت 2018میں پھر برسر اقتدار آئے گی۔