وزیر اعظم نے عالمی دباؤ کے باوجود ملکی مفاد میں ایٹمی دھماکے کئے،سعد رفیق
28 مئی 2017 (18:26)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے یوم تکبیر کے سلسلے میں لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایٹمی دھماکے بہت زیادہ عالمی دبائو کے باوجود ملک کے عظیم تر مفاد میں کیے گئے تھے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور مزید اقتصادی ترقی کیلئے جمہوریت کو مضبوط کرنے اور سیاسی استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے نئے دریچوں کا ایک راستہ ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی اداروں کی تضحیک میں تمام اخلاقی سرحدیں عبور کرگئے ہیں۔