حکومت اگلے سال تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کےلئے سخت جدوجہد کررہی ہے:مقام
28 مئی 2017 (15:46)
0

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت اگلے سال تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے سخت جدوجہد کررہی ہے۔

اتوار کی سہ پہر پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے بڑے منصوبوں پرکام بھرپور انداز میں جاری ہے۔
مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ چار سال کے دوران ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحر یک انصاف کے ارکان اب گرڈ اسٹیشنوں پر حملے کررہی ہے اور بجلی کے مسئلے پر سیاست کرنے کی کوشش کررہی ہے۔