کوکنگ آئل اور گھی کے مختلف برانڈز کو غیر معیاری قرار دے دیا گیا
28 مئی 2017 (15:39)
0

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضروری اجزا ء نہ ہونے پر کوکنگ آئل اور گھی کے مختلف برانڈز کو غیر معیاری اور انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیا ہے۔

پنجا ب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ان برانڈز میں کسان سن فلاور کوکنگ آئل ، درجہ اول کوکنگ آئل ، سحر کوکنگ آئل اور وناپستی گھی کے 23برانڈز شامل ہیں۔
ان برانڈز کے نمونوں کی رپورٹیں پنجا ب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔