بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہے

 عالمی بینک نے بی آئی ایس پی کو انتہائی اطمینان بخش پروگرام قرار دے دیا
28 مئی 2017 (14:28)
0

عالمی بنک نے ایک انتہائی اطمینان بخش پروگرام کے طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی درجہ بندی بہترکی ہے۔
اقتصادی جائزے17-2016 کے مطابق عالمی ترقی کے ادارے نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سالانہ جائزے2016 کا انعقاد (اے) کے مجموعی سکور کے ساتھ کیا۔
جائزے میں کہاگیا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہے اور اس پروگرام کا انتہائی غربت کے خاتمے میں بڑا کردار ہے۔
2012-13   میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد37 لاکھ30 ہزار تھی جو15-2014میں بڑھ کر50 لاکھ ہوئی اور اس وقت پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 54 لاکھ20 ہزار ہے۔