File photo

پاکستان کی مصر میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت
28 مئی 2017 (14:20)
0

پاکستان نے مصر کے صوبے Minya میںایک بس پردہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں قیمتی جانی نقصان ہوا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے آج ایک بیان میں پاکستان کی حکومت اورعوام کی طرف سے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں مصر کی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔