File photo

 مسلم لیگ(ن) آئینی اداروں کا انتہائی احترام کرتی ہے:مریم اورنگزیب
28 مئی 2017 (14:12)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کے آئینی اداروں کا انتہائی احترام کرتی ہے۔ اتوار کے روز ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کے صاحبزادے کے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے اداروں کے احترام کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے موقف کی تائید ہوتی ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ حسین نواز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے نوٹس کو نظر انداز کرسکتے تھے لیکن وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے حالانکہ انہوں نے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں جے آئی ٹی کے دو ارکان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ادھر آج حسین نواز اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان قلم بند کرایا۔