File photo

مقبوضہ کشمیر: آج پوری وادی میں مکمل ہڑتال
28 مئی 2017 (12:48)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں حزب مجاہدین کے سینئر کمانڈر Sabzar احمدبٹ اور گیارہ نوجوانوں کی شہادت کے واقعات کے خلاف آج پوری وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوںپر گاڑیوں کی آمدوفت معطل ہے۔
ادھر سری نگر ،پلواما، شوپیاں، اسلام آباد، گاندربل اورمقبوضہ وادی کے دوسرے اضلاع میں کرفیو اوردوسری پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔
قابض انتظامیہ نے تمام حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کردیاہے۔