File photo

آئی ٹی کے شعبے کی تیز تر ترقی کیلئے ڈیجیٹل پاکستان پالیسی وضع کی جارہی ہے
28 مئی 2017 (12:40)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزارت آئی ٹی کے شعبے کی تیز تر ترقی کیلئے ڈیجیٹل پاکستان پالیسی وضع کررہی ہے۔

وزارت پالیسی کی دستاویز منظوری کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔
پالیسی سے اگلے دور کی ڈیجیٹل خدمات، اپیلیکشنز اورمواد کی تیز تر فراہمی کے لئے جدید تصورات و جزئیات کے ساتھ ٹھوس ڈیجیٹل اقتصادی نظام کیلئے بنیاد فراہم ہوگی۔