مراد علی شاہ نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

File photo

وزیراعلیٰ سندھ کی تمام ترقیاتی سکیمیں اگلے سال کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایت
28 مئی 2017 (12:24)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں تمام ترقیاتی سکیمیں اگلے سال کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس سے پہلے وزیراعلیٰ نے قومی شاہراہ، طارق روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔