File photo

ریلوے کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 42 ارب روپے مختص
28 مئی 2017 (11:58)
0

حکومت نے نئے بجٹ میں ملک میں ریلوے کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 42 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

2017-18 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نئے انجنوں زیادہ گنجائش کی حامل مال بردار اور مسافر بردار بوگیوں کی تیاری اور خریداری کے لئے بیس ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
پشاور سے کراچی تک ریلوے لائن ایم ایل ون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے ہیں جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ایم ایل ون کی بحالی کیلئے ابتدائی نقشے اور حویلیاں کے قریب خشگ گودی کے قیام کیلئے چارارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔