File photo

پاکستان کازندگیاں بچانے میں مصروف عملے پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زور
28 مئی 2017 (11:53)
0

پاکستان نے دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم کے تمام فریق متفقہ طور پر اس عزم کااظہار کریں کہ صحت کی سہولتوں کا ہر صورت تحفظ کیاجائے گا اور ایسے حملے کرنیو الوں کوکٹہرے میں لایا جائے گا۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ مسلح تصادم کے فریق انسانی امداد کی محفوظ، بلاتعطل اور پائیدار بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائیں، انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں شہریوں کا تحفظ ترجیح ہوناچاہیے۔