File photo

چین کا مشرقی ، جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے گروپ سات ملکوں کے بیان پر عدم اطمینان کا اظہار
28 مئی 2017 (10:23)
0

چین نے مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے گروپ سات ملکوں کے بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک بیان میں   چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  Lu Kang نے کہا کہ چین مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے تمام فریق ممالک کے ساتھ تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے تصفیئے کیلئے پُر عزم ہے۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کو اُمید ہے کہ گروپ سات اور دیگر ممالک تنازعات سے نمٹنے کیلئے خطے کے ملکوں کی کوششوں کا احترام کریں گے اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا بند کر دیں گے۔