File photo

پاکستان ، افغانستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کھیلنے پر اتفاق
28 مئی 2017 (07:48)
0

پاکستان اورافغانستان نے دوطرفہ کرکٹ تعلقات کی تجدیدکی کوششوں کے سلسلے میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے پر اتفاق کیاہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے یہ بات اپنے افغان ہم منصب کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ مجوزہ ٹی ٹونٹی میچ جولائی اوراگست میں کابل اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے چیئرمین نے کہاکہ دونوں ملکوں کی علاقائی ٹیمیں ممکنہ کرکٹ سیریزبھی کھیلیں گی جس میں دونوں ملکوں کی اے ٹیمیں اور سولہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔