File photo

ترکی کا لیبیا میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش اظہار
28 مئی 2017 (07:44)
0

ترکی نے لیبیا میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں لیبیا میں تمام متحارب دھڑوں پر زور دیا گیا کہ وہ تشدد کی راہ اختیار کرنے سے گریز کریں ۔یہ بیانTripoli میں ان شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کم ازکم پچیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے تمام پارٹیوں پر زوردیا کہ وہ ملک میں جنگ بندی پر اتفاق کریں اور مذاکرات اورمصالحت کے ذریعے اپنے اختلافات دور کریں۔