File photo

روس، ایران کا تجارتی شعبوں میں کثیر جہتی تعاون کے فروغ پر اتفاق
28 مئی 2017 (07:40)
0

روس اور ایران نے اقتصادی اورتجارتی شعبوں میں کثیرجہتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
روس کے صدر ولادی میرپیوٹن اور اُن کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے درمیان یہ اتفاق رائے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہوا۔
دونوں رہنمائوں نے آستانہ معاہدے کے تحت تنازعہ شام کے سیاسی اور سفارتی حل اورشام میں جنگ بندی زونز کے قیام کی یاد داشت پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔