مریم اورنگزیب نے کہاکہ ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے والے عناصر اپنے عزائم میں ناکام ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف ملک کی معاشی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں: مریم اورنگزیب
28 مئی 2017 (07:31)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف ملکی دفاع کی طرح قومی معیشت کے استحکام کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ۔
مری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے وزیراعظم ملک کی معاشی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں وہاں حکومت کے سیاسی مخالفین ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
وزیرمملکت نے کہاکہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ملکی سلامتی کے حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی پالیسی کااعلان کیا او ر دہشت گردی کاتقریباً خاتمہ کردیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی تعداد اڑھائی ہزار سے کم ہوکرمحض ایک سو ساٹھ رہ گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں تقریباً پچاسی فیصد تک کمی آئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے والے عناصر اپنے عزائم میں ناکام ہوگئے ہیں ۔