File photo

ترکی ، صومالیہ کو 15ہزار ٹن بنیادی انسانی ضرورت کی امداد بھیجے گا
28 مئی 2017 (07:22)
0

ترکی رمضان کے مقدس مہینے کے دوران صومالیہ کو پندرہ ہزارٹن بنیادی انسانی ضرورت کی امداد بھیجے گا۔
ترکی کی امدادی تنظیم ہلال احمر کے صدر کریم Kinik نے کہاکہ امداد میں آٹا، چینی ، ادویات اور بچوں کی خوراک شامل ہے جس سے صومالیہ کے تمام علاقوں میں تیس لاکھ افرادکوفائدہ پہنچے گا۔
صومالیہ خشک سالی کی وجہ سے قحط کاسامنا کرنیوالے افریقی ملکوں میںشامل ہے۔