File photo

صدر اور وزیر اعظم کی اہل ایمان کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد
28 مئی 2017 (07:15)
0

صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے قوم اور اہل ِ ایمان کورمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں روزے سے ہماری زندگیوں میں صبر اور نظم وضبط آتا ہے اور مصائب ومشکلات سے نمٹنے کیلئے ہمیں مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔
صدراوروزیراعظم دونوں نے اس ضرورت پر زوردیاکہ ہمیں اس مقدس مہینے میں مستحق لوگوں کی دل کھول کرمددکرنی چاہیے۔