منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کامیابی کے ساتھ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے

File photo

مسلم لیگ نون کی حکومت نے عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کیا: احسن اقبال
28 مئی 2017 (07:08)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے عوام اور کاروباردوست بجٹ پیش کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔
نارووال میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام دوست بجٹ میں نہ صرف زندگی کے تما م شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کاتحفظ کیا گیا ہے بلکہ ان کی ضروریات اور مطالبات کاخیال رکھاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ کاروباردوست بجٹ سے صنعتی شعبے کے فروغ کے علاوہ اقتصادی استحکام کے ہدف کے حصول کی طرف بڑھنے کیلئے ہمیں صنعتی پہیے کی رفتاربرقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کامیابی کے ساتھ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔