File photo

پاکستان وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں اقتصادی قوت کی حیثیت سے سامنے آرہا ہے: جاوید
28 مئی 2017 (07:02)
0

بحرین میں پاکستان کے سفیرجاویدملک نے کہاہے کہ پاکستان وزیراعظم نوازشریف کی دانشمندانہ قیادت میں خطے میں اقتصادی قوت کی حیثیت سے سامنے آرہاہے۔
بحرین میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے یوم تکبیرکے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سال2018ء پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔