سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اقتصادی اشاریے مثبت ہیں.

File photo

حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے: مفتاح
28 مئی 2017 (06:56)
0

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اقتصادی اشاریے مثبت ہیں او رحکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اقتصادی ترقی میں ا ضافے کاہدف حاصل کرلیا جائیگا اور اس سے نجی شعبے کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوگا۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سرکاری قرضوں کامقصد ترقی ہے اور تمام رقوم توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پرخرچ کی جارہی ہیں۔