وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے جنوبی ایشیاء میں طاقت کاتوازن قائم ہواہے

File photo

قومی معیشت ایٹمی دھماکے کی طرح تیزی سے ترقی کررہی ہے:وزیر اعظم
28 مئی 2017 (06:52)
0

یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم محمدنوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے ایشین ٹائیگربنانے کیلئے اُسی اتحاد اور جذبے کامظاہرہ کررہی ہے جس کااظہار اُس نے 1998ء میں کیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ آج سے انیس سال پہلے ہم نے جس طرح ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنادیاتھا اسی جوش وجذبے کے ساتھ ہم ملکی معیشت کو بھی مضبوط اور مستحکم بنارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ قومی معیشت ایٹمی دھماکے کی طرح تیزرفتاری کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مختلف منصوبوں کامجموعہ ہے جس سے خوشحالی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کااقتصادی استحکام علاقائی خوشحالی کی بھی علامت ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ نہ صرف جنوبی ایشیائی بلکہ دوسرے ممالک بھی خطے میں ترقی وخوشحالی کیلئے ملکر کام کریں۔
نوازشریف نے کہاکہ یوم تکبیر دشمنوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں انہیں منہ کی کھاناپڑے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے جنوبی ایشیاء میں طاقت کاتوازن قائم ہواہے۔