File photo

شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں:بابرہ شریف
28 مئی 2016 (21:13)
0

فلمسٹار بابرہ شریف نے کہا کہ شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں صرف انڈسٹری کی ترقی چاہتی ہوں ، کئی دوستوں سے ملاقاتیں رہتی ہیں اگر کوئی بھی پراجیکٹ کیا تو وہ یقینا منفرد ہو گا۔

بابرہ شر یف نے کہا شوبز میں واپسی کا فی الحال ابھی کوئی ارادہ نہیں واپسی کے لئے کسی اچھے پراجیکٹ کا انتظار کروں گی۔
انہوں نے کہا میرے پاس فلموں کی درجنوں آفرز آ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا میں نہیں کہتی کہ میں شوبز چھوڑ چکی ہوں میری کچھ مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے شوبز سے دور ہوں ۔