وزیراعظم پاکستان ہائی کمیشن لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے دونوں اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

File photo

وفاقی کابینہ اور قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کل ہونگے
28 مئی 2016 (21:10)
0

وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کی سہ پہر اسلام آباد میں ہوگا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی اسلام آباد میں ہوگا جس میں مجوزہ سالانہ ترقیاتی منصوبے اور سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام پر غور ہوگا۔
وزیراعظم پاکستان ہائی کمیشن لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے دونوں اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
دونوں اجلاس بلانے کا فیصلہ اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔
وزیرقانون زاہد حامد، سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان ، سیکرٹری کابینہ ندیم حسن آصف پی ایم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری اور دوسرے اعلیٰ عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

ادھر سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کابینہ یا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کیلئے وفاقی کابینہ کے کسی بھی رکن کو نامزد کرسکتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین کی شق 48 کے تحت صدر امور کی انجام دہی کیلئے وزیراعظم یا کابینہ کی سفارشات کے مطابق عمل کریں گے۔
ترجمان نے مزید واضح کیا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء پر مشتمل وفاقی حکومت صدر کے نام پر وفاق کے انتظامی اختیارات استعمال کرتی ہے۔