وزیر دفاع نے کہاکہ حکومت دہشت گردی کاخاتمہ کردے گی۔

File photo

ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے:خواجہ آصف
28 مئی 2016 (20:43)
0

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور کوئی بھی اس پر بری نظر نہیں ڈال سکتا ۔

سیالکوٹ پریس کلب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے عالمی دبائو کونظر انداز کرکے پاکستان کو جوہری قوت بنایا ۔
سیکورٹی کی موجوہ صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اندرونی اوربیرونی خطرات کے باوجود پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت دہشت گردی کاخاتمہ کردے گی۔
انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔
خواجہ محمد آصف نے کہاکہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی نہیں حملے سے افغانستان میں امن کوششوں کوشدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا انہوں نے امریکہ اور افغانستان سے کہاکہ وہ پائیدار امن کے قیام کیلئے خلوص کامظاہرہ کریں ۔