ہلاک ہونے والے دہشت گرد اغواء برائے تاوان ، سیکورٹی فورسز اور گیس پائپ لائنوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔

بارکھان میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک
28 مئی 2016 (20:38)
0

بارکھان میں فرینٹئر کور کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

فرنیٹئر کور کے ایک ترجمان نے ریڈیوپاکستان کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد اغواء برائے تاوان ، سیکورٹی فورسز اور گیس پائپ لائنوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔
کارروائی کے دوران ایس ایم جی رائفلز اور دستی بم بھی برآمد کئے گئے ۔