چیف جسٹس کا بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے پرزور
28 مئی 2016 (19:45)
0

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیرجمالی نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔

ہفتہ کے روز لاڑکانہ میں ضلعی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہتر نظم ونسق قائم کرنے ، اقرباء پروری اور بدعنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری معاشرے پر عائد ہوتی ہے ۔
چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد ملک کو تیس سال تک مارشل لاء کا سامنا رہا ۔
انہوں نے کہاکہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں مخلص قیادت نہیں مل سکی ۔