File photo

انسانی حقوق کے بارے میں بہتر آگاہی پیداکرنے کیلئے اقدامات
28 مئی 2016 (19:24)
0

حکومت نے انسانی حقوق کے بارے میں بہتر آگاہی پیداکرنے کیلئے متعلقہ فریقین کے تعاون سے کئی اقدامات شروع کئے ہیں۔

حکام کے مطابق وزیراعظم نے انسانی حقوق کے ایک لائحہ عمل کی منظوری دی ہے جو انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی،تحقیق اوررابطوں سمیت چھ اہم نکات پر مشتمل ہے۔
اس سلسلے میں انسانی حقوق کی وزارت نے ملک بھرمیںانسانی حقوق کے بارے میں شعور اجاگرکرنے کیلئے سیمیناروں کاسلسلہ اور آگاہی مہم شروع کی ہے۔
حکام نے کہاہے کہ تین کروڑ سترلاکھ روپے کی لاگت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں قانونی مشاورت کیلئے ہیلپ لائن کے نام سے ایک منصوبہ بھی شروع کیاگیاہے جس کے تحت ایسے مسائل کے حل کیلئے بلامعاوضہ قانونی مشاورت فراہم کی جائے گی۔