File photo

اسحاق ڈار کا پولٹری فارمرز پر عوام کو سہولت فراہم کرنے پر زور
28 مئی 2016 (19:19)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پولٹری فارمرز پر زوردیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریں ۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
وزیر خزانہ نے عالمی معیار کے مطابق ویلیو ایڈیشن کیلئے پولٹری فارمرز کی موثر کوششوں کی تعریف کی ۔
انہوں نے کہاکہ وفد کی تجاویز کوبجٹ کی تیاری کے جاری عمل میں زیرغورلایا جائے گا ۔
وفد نے یقین دلایا کہ ایسوسی ایشن اقتصادی ترقی کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مکمل تعاون کرے گی ۔
محصولات کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان اور چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔