احتساب عدالت نے ملزموں سے خوردبردکی گئی رقم برآمدکرنے کا حکم دیا ہے۔

چائناکٹنگ کیس میں کراچی کے ترقیاتی ادارے کے 17 افسروں سمیت 21ملزمو ں پرفردجرم عائد
28 مئی 2016 (16:01)
0

کراچی میں آج احتساب عدالت نے چائناکٹنگ کیس میں کراچی کے ترقیاتی ادارے کے سترہ افسروں سمیت اکیس ملزمو ں پرفردجرم عائدکردی۔عدالت نے ملزموں سے خوردبردکی گئی رقم برآمدکرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کوبتایاگیاکہ ملزموں نے تین سو مربع گز کے تیرہ پلاٹ کم قیمت پرفروخت کئے اورقومی خزانے کوتقریباً پچاس کروڑ روپے کانقصان پہنچایاہے۔