رپورٹ کے مطابق29ممالک میں موجود تقریباً31قدرتی اورثقافتی ورثے کے مقامات کو ماحولیاتی تبدیلی سے نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے باعث عالمی ورثے کے مقامات کو خطرات لاحق ہیں:اقوام متحدہ
28 مئی 2016 (15:57)
0

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث عالمی ورثے کے مقامات کو خطرات لاحق ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق29ممالک میں موجود تقریباً31قدرتی اورثقافتی ورثے کے مقامات کو ماحولیاتی تبدیلی سے نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔

رپورٹ میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے عالمی کوششوں کو مزیدمربوط بنانے پرزوردیاگیا ہے۔ تاکہ مستقبل کی نسلوں کیلئے ان عالمی ورثے کومحفوظ بنایاجاسکے۔