امریکہ میں پاکستان کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہونیوالی اس نمائش میں پاکستان کی گاڑیوں کے پرزے تیارکرنیوالے چودہ اداروں کی شرکت پاکستان کے صنعتی شعبے کی ترقی کامظہرہے۔

پاکستانی صنعت میں گاڑیاں تیار کرنیوالے اداروں کیلئے کم لاگت پرزے تیارکرنے کابہترین موقع ہے:فیصل ترمذی
28 مئی 2016 (15:52)
0

امریکہ میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیازترمذی نے کہاہے کہ پاکستان کی گاڑیوں کے پرزے بنانے والی صنعت میں دنیاکے گاڑیاں تیار کرنیوالے اداروں کیلئے کم لاگت پرزے اورگاڑیاں تیارکرنے کابہترین موقع ہے۔

شکاگو میں پاکستان کی گاڑیوں کے پرزے تیارکرنے سے متعلق نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ میں ہونیوالی اس نمائش میں پاکستان کی گاڑیوں کے پرزے تیارکرنیوالے چودہ اداروں کی شرکت پاکستان کے صنعتی شعبے کی ترقی کامظہرہے۔