امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ گروپ میں فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں اور اب یہ دیکھنا ہے کہ ووٹ کس کی طرف جاتے ہیں۔

نیوکلیئر سپلائرزگروپ بھارت کی رکنیت کیلئے درخواست کافیصلہ کرے گا:امریکہ
28 مئی 2016 (15:48)
0

امریکہ نے کہاہے کہ نیوکلیئر سپلائرزگروپ بھارت کی رکنیت کیلئے درخواست کافیصلہ کرے گا۔واشنگٹن میں نیوزبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ گروپ میں فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں اور اب یہ دیکھنا ہے کہ ووٹ کس کی طرف جاتے ہیں۔

پاکستان نے بھی گزشتہ ہفتے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت کیلئے باضابطہ درخواست دی ہے۔
اس سے پہلے امریکہ بھارت تعلقات کے بارے میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سماعت کے دوران سینیٹرایڈورڈمارکے نے نیوکلیئرسپلائرزگروپ میں بھارت کی رکنیت کیلئے امریکی کوششوں کو تنقید کانشانہ بنایا ہے اور اسے ایک خطرناک پالیسی قرار دیاہے جس سے خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع ہوجائے گی۔