ڈبلیو ایچ او نے کہاہے کہ اولمپک کھیلوں سے ذیکاوائرس کے پھیلائو پرکوئی بڑے اثرات مرتب نہیں ہونگے۔

عالمی ادارہ صحت نے اولمپک کھیلوں کے وقت یاجگہ کی تبدیلی کاامکان مسترد کردیا
28 مئی 2016 (15:38)
0

عالمی ادارہ صحت نے ریو ڈی جنیریو میں ہونیوالے اولمپک کھیلوں کاوقت یاجگہ کی تبدیلی کاامکان مسترد کردیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہاہے کہ اولمپک کھیلوں سے ذیکاوائرس کے پھیلائو پرکوئی بڑے اثرات مرتب نہیں ہونگے۔
عالمی ادارہ صحت کایہ بیان 150 ڈاکٹروں، سائنسدانوں اورمحققین کے ان خدشات کے بعد سامنے آیا ہے۔جس میں کہاگیاہے کہ اولمپکس کھیلوں کیلئے پانچ لاکھ سیاحوں کی آمد دنیابھرمیں تیزی سے ذکاوائرس کے پھیلائوکاسبب بن سکتی ہے۔