یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں اس تاریخی کامیابی پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔

 28مئی کا دن ملک کی سیاسی اور دفاعی تاریخ میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے:شہباز
28 مئی 2016 (11:40)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اٹھائیس مئی کا دن ملک کی سیاسی اور دفاعی تاریخ میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس دن شدید دبائو کے باوجود پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔
یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں اس تاریخی کامیابی پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا اعزاز وزیراعظم نوازشریف کی متحرک اور جرات مند قیادت کو حاصل ہے۔