وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی حکومت سندھ کو صوبے کے عوام کے لئے ضرورت ہوئی تو وفاقی حکومت گندم کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے:سکندر بوسن
28 مئی 2016 (11:54)
0

غذائی تحفظ کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور حکومت تھرپارکرمیں غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

عمرکوٹ میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی حکومت سندھ کو صوبے کے عوام کے لئے ضرورت ہوئی تو وفاقی حکومت گندم کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے زرعی پیداوار کے شعبے میں ملک کو خودکفیل بنانے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ Kunri میں قائم سرخ مرچ پر تحقیق کا ادارہ جلد کام شروع کردے گا۔