فنڈز تھر کے خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لئے پانی صاف کرنے کے پلانٹ لگانے اور دوسری بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔

عامر خان، فلاحی فنڈز جمع کرنے کیلئے2جون کوکراچی میں نمائشی میچ کھیلیں گے
28 مئی 2016 (13:59)
0

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ' عامر خان ٹرسٹ فائونڈیشن کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لئے اگلے مہینے کی دو تاریخ کوکراچی میں نمائشی میچ کھیلیں گے۔

یہ فنڈز تھر کے خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لئے پانی صاف کرنے کے پلانٹ لگانے اور دوسری بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔
برطانیہ اور آئرلینڈ کے باکسروں کے درمیان تین سے چار نمائشی مقابلے ہوں گے۔