الگ کالونیوں کے قیام کافیصلہ واپس نہ لینے تک احتجاج جاری رہے گا:سید علی گیلانی
28 مئی 2016 (12:54)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ الگ کالونیوں کے قیام کافیصلہ واپس نہ لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔
سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کی ان مسائل پرخاموشی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس کا Sangh Rashtriya Swayamsevak کے ساتھ اس کے ایجنڈے پر عملدرآمد کامعاہدہ طے پاچکاہے ۔
سیدعلی گیلانی نے کہاکہ کشمیری جموں وکشمیرکی مسلم شناخت کے تحفظ کیلئے ہرقربانی دینگے اور ہراس اقدام کیخلاف مزاحمت کرینگے جس کامقصد مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔