وزیراعظم نے انسانی حقوق کے بارے میں ایک لائحہ عمل کی منظوری دی ہے جو انسانی حقوق کی تعلیم ،شعور ، آگاہی،تحقیق اوررابطوں سمیت چھ اہم نکات پرمشتمل ہے۔

انسانی حقوق بارے مزید آگاہی کیلئے متعلقہ فریقین کے تعاون سے متعدداقدامات کاآغاز
28 مئی 2016 (12:48)
0

حکومت نے انسانی حقوق کے بارے میں مزید آگاہی پیداکرنے کیلئے متعلقہ فریقین کے تعاون سے متعدداقدامات شروع کئے ہیں۔حکام کے مطابق وزیراعظم نے انسانی حقوق کے بارے میں ایک لائحہ عمل کی منظوری دی ہے جو انسانی حقوق کی تعلیم ،شعور ، آگاہی،تحقیق اوررابطوں سمیت چھ اہم نکات پرمشتمل ہے۔

اس سلسلے میں انسانی حقوق کی وزارت نے انسانی حقوق کی تعلیم اورآگاہی مہم کے طورپرملک بھرمیں حساسیت کے بارے میں سیمیناروں کاایک سلسلہ شروع کیاہے۔
حکام نے کہاہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں کے بارے میں قانونی مشاورت کیلئے ہیلپ لائن کے عنون سے ایک منصوبہ شروع کیاگیا ہے۔جس پرتین کروڑسترلاکھ روپے لاگت آئے گی اس منصوبے کامقصد بلامعاوضہ قانونی مشاورت فراہم کرنااورمحرومیوں جیسے مسائل حل کرناہے۔

اس سلسلے میں انسانی حقوق کی وزارت نے ملک بھرمیںانسانی حقوق کی تعلیم کے بارے میں سیمیناروں کاسلسلہ اورشعوراجاگرکرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کی ہے۔
حکام نے کہاہے کہ تین کروڑ سترلاکھ روپے کی لاگت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں قانونی مشاورت کیلئے ہیلپ لائن کے عنوان سے ایک منصوبہ بھی شروع کیاگیاہے۔جس کے تحت ایسے مسائل کے حل کیلئے بلامعاوضہ قانونی مشاورت فراہم کی جائے گی۔