ممنون حسین نے کہاہے کہ بعض گمراہ اوربھٹکے ہوئے عناصر نے اسلام جیسے عظیم مذہب کوفرسودہ نظریات سے جوڑکراس کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

مسلمان دانشور اورمحققین دنیاکے سامنے اسلام کاحقیقی تشخص پیش کریں:صدر
28 مئی 2016 (12:16)
0

صدرممنون حسین نے کہاہے کہ مسلمان دانشوروں اورمحققین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دنیاکے سامنے اسلام کاحقیقی تشخص پیش کریں۔آج اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے دسویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام امن ،سلامتی اوربھائی چارے کادرس دیتا ہے۔تاہم بعض گمراہ اوربھٹکے ہوئے عناصر نے اسلام جیسے عظیم مذہب کوفرسودہ نظریات سے جوڑکراس کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
ممنون حسین نے کہاکہ انتہاپسندوں اوردہشتگردوں نے انسانیت کوبڑے دکھ مشکلات سے دوچارکیاہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم ملکر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیں۔