پیکنگ یونیورسٹی کے ڈین جیا چنگوو نے دونوں ملکوں کے درمیان سدابہاراوروقت کی ہرآزمائش پر پورا اترنے والی دوستی کو اجاگرکیا۔

 مشیرخارجہ کی چین کی جامعات کوپاکستان میں اپنے کیمپس قائم کرنے کی دعوت
28 مئی 2016 (12:18)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے چین کی جامعات کوپاکستان میں اپنے کیمپس قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔وہ اسلام آباد میں پیکنگ یونیورسٹی کے ڈین جیا چنگوو کی سربراہی میں چینی دانشوروں کے وفد سے باتیں کررہے تھے۔ مشیرخارجہ نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کے تبادلے بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔
ڈین جیا چنگوو نے دونوں ملکوں کے درمیان سدابہاراوروقت کی ہرآزمائش پر پورا اترنے والی دوستی کو اجاگرکیا۔