پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ کمیٹیاں انسانی وسائل، کرکٹ ،ڈومیسٹک اور آڈٹ کے امور سے متعلق ہیں۔

پی سی بی کے معاملات بہترانداز میں چلانے کیلئے چار کمیٹیاں تشکیل
28 مئی 2016 (10:26)
0

پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے اپنے معاملات بہترانداز میں چلانے کیلئے چار کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ کمیٹیاں انسانی وسائل، کرکٹ ،ڈومیسٹک اور آڈٹ کے امور سے متعلق ہیں۔پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی انسانی وسائل کی کمیٹی کے سربراہ بھی ہوں گے۔
سابق ٹیسٹ اوپنرمدثرنذر کو کرکٹ کمیٹی جبکہ پی سی بی بورڈ آف گورنر کے رکن شکیل احمدشیخ ڈومیسٹک امور کی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔بورڈ کے ایک اوررکن منصورمسعود آڈٹ کمیٹی کی سربراہی کرینگے۔