مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو جو طبی معائنے کیلئے لندن میں ہیں ان کے ڈاکٹروں کی طرف سے سرجری کیلئے مشورہ دیاگیا ہے۔

وزیراعظم کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی
28 مئی 2016 (10:29)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف کی منگل کے روز اوپن ہارٹ سرجری ہوگی۔مریم نواز نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کو جو طبی معائنے کیلئے لندن میں ہیں ان کے ڈاکٹروں کی طرف سے سرجری کیلئے مشورہ دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دل کے علاج کے دوران بعض پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم منگل کے روز سرجری سے پہلے تین دن تک مخصوص دوائیں استعمال کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو آپریشن کے بعد ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔