نوازشریف نے یوم تکبیر پراپنے پیغام میں کہاہے کہ وطن عزیز کادفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی پروگرام شروع کیا گیا۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام جنوبی ایشیاء میں امن کاضامن ہے :وزیراعظم
28 مئی 2016 (10:34)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے یوم تکبیر پراپنے پیغام میں کہاہے کہ داخلی اورخارجی خطرات سے ملک کے دفاع کیلئے مکمل طورپر تیاررہنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کادفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی پروگرام شروع کیا گیا۔ہمارا ایٹمی پروگرام جنوبی ایشیاء میں امن کاضامن ہے کیونکہ اس سے طاقت کاتوازن قائم ہوا جو اس خطے کو محفوظ بنانے کیلئے ناگزیرہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اب دہشتگردی، انتہاپسندی اورفرقہ واریت کے سنگین مسائل سے نبردآزما ہے اورہم ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے دشمنوں کے عزائم خا ک میں ملارہے ہیں۔