لاہور،فیصل آباد اور ملتان سے متعدد دہشت گرد اور ان کے سہولت کار گرفتار،اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد۔

سانحہ لاہور:فوج،رینجرز کا دہشت گردوں کی گرفتار ی کیلئے آپریشن
28 مارچ 2016 (20:23)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت پیر کو راولپنڈی میں اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا جس میں سانحہ لاہور کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب میں شروع کی گئی کارروائی میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ خفیہ اداروں نے فوج اور رینجرز کے ساتھ مل کر گزشتہ رات سے اب تک لاہور' فیصل آباد اور ملتان میں پانچ کارروائیاں کی ہیں۔
اجلاس کوبتایاگیا کہ ان کارروائیوں کے دوران کئی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیاہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔