ترک سپیشل فورسز کے فوجیوں اور ترک مائونٹین کمانڈوز نے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ مشقوں میں حصہ لیا۔

پبی: جنرل راحیل کا پاکستان ،ترکی کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ
28 مارچ 2016 (19:38)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز پبی میں قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشقوں ''اتاترک نائن'' دیکھیں۔
یہ مشقیں دونوں افواج کی سالانہ مشترکہ مشقوں کا حصہ ہیں۔
دو ہفتے طویل مشقیں استور کے قریبRATTU میں برفانی علاقے اور جہلم کے قریب پبی میں میدانی علاقے میں ہوئیں۔
ترک سپیشل فورسز کے فوجیوں اور ترک مائونٹین کمانڈوز نے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ مشقوں میں حصہ لیا۔