وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں تین روزہ سوگ کااعلان کیاہے ۔واقعے کی مذمت کرتے انہوں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کااظہار کیااور سوگوارخاندانوں سے تعزیت کی ۔

لاہور:خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد70 ہوگئی
28 مارچ 2016 (12:22)
0

لاہور میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ستر ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 340ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق بم دھماکے میں بیس کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد زیادہ سے زیادہ جانی ومالی نقصان پہنچانے کے لئے اب اس طرح کے آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے سیکیورٹی میں غفلت کوخارج ازامکان قرار دیا اور کہاکہ علاقے میں کافی تعداد میں پولیس اہلکار اور پارک کے اپنے سیکیورٹی گارڈز موجود تھے تاہم پارک میں سیر کے لئے آنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی ۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں تین روزہ سوگ کااعلان کیاہے ۔واقعے کی مذمت کرتے انہوں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کااظہار کیااور سوگوارخاندانوں سے تعزیت کی ۔