نوازشریف نے کہاہے کہ جس طرح دہشتگردوں نے ہمارے بیٹوں ، بیٹیوں، بھائیوں اور بہنوں کو نشانہ بنایا اس پر میرادل خون کے آنسو رورہاہے ۔

لاہورخودکش حملےمیں ملوث دہشتگردوں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائیگا :وزیراعظم
28 مارچ 2016 (12:19)
0

رات اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ لاہور خودکش حملے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح دہشتگردوں نے ہمارے بیٹوں ، بیٹیوں، بھائیوں اور بہنوں کو نشانہ بنایا اس پر میرادل خون کے آنسو رورہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگرد فرار ہورہے ہیں اور مایوسی کا شکار ہو کر وہ آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں ۔وزیراعظم نے دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کے لئے قومی اتحاد کو فروغ دینے اور اختلافات ختم کرنے پر زوردیا۔