لندن، پاکستان کی ثقافت کے فروغ کیلئے تشہیری مہم شروع
28 جون 2017 (22:20)
0

لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے برطانیہ میں پاکستان کی ثقافت کے فروغ کیلئے ابھرتا ہوا پاکستان کے موضوع کے تحت ایک تشہیری مہم شروع کی ہے جو چار ہفتے جاری رہے گی ۔
یہ اقدام پاکستان کی آزادی کی سترسالہ تقریبات کاحصہ ہے ۔
مہم کے تحت لندن کی روایتی سرخ ڈبل ڈیکر بسیں وسطی لندن کی سڑکوں پرابھرتے ہوئے پاکستان کی تشہیر کررہی ہیں جو دنیا بھر کے سیاحوں کامرکز ہے ۔
ان بسوں پر پاکستان کے خوبصورت علاقوں، وادیوں ، پہاڑوں ، تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کی تصاویر چسپاں کی گئی ہیں ۔